ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / بیلاروس کو شکست دینے کیلئے بہتر کارکردگی کرنا ضروری ہے:رانی

بیلاروس کو شکست دینے کیلئے بہتر کارکردگی کرنا ضروری ہے:رانی

Fri, 07 Apr 2017 19:16:24  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،7اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم کی کپتان رانی نے کہا ہے کہ خواتین ہاکی ورلڈ لیگ راؤنڈ دو میں بیلاروس کے خلاف سیمی فائنل میچ جیتنے کے لئے اسے پنالٹی کانروں کو گول میں تبدیل کرناہوگا،رانی نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم اب تک پنالٹی کارنر حاصل کرنے میں تو کامیاب رہی ہے، پر وہ زیادہ تر کو گول میں تبدیل نہیں پا رہی ہے۔لیگ مرحلے میں بیلاروس کے خلاف میچ میں اس نے پانچ پنالٹی کارنر حاصل کئے تھے، پر اس کا واحد گول میدانی تھا،رانی نے کہا کہ یہ شعبہ ہمارے لئے قابل تشویش ہے، ہمیں سیمی فائنل میں پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرناہو گا، ہم پریکٹس سیشن میں پنالٹی کارنر کو اضافی وقت دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم بیلاروس کے خلاف اچھی کارکردگی کریں گے، ہماری ٹیممضبوط ہے اور ہم ان کو شکست دینے کے لیے ان کے ہر کھلاڑی کو روکے رکھیں گے۔اس کے ساتھ ہی پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرنے کے علاوہ میدانی گول کی کوشش بھی کرنی ہوگی۔ہندوستان لیگ مرحلے میں یوراگوئے اور بیلارس کو شکست دے کر اپنے پول میں ٹاپ پر رہا تھا۔ وہیں دوسری طرف بیلارس نے کوالیفائر میں کینیڈا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔


Share: